ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میرے خلاف تمام الزامات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے مظاہرہیں : کارتی چدمبرم

میرے خلاف تمام الزامات جھوٹے اور سیاسی انتقام کے مظاہرہیں : کارتی چدمبرم

Mon, 05 Mar 2018 11:03:59    S.O. News Service

نئی دہلی 4مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئی این ایکس میڈیا کیس میں ملزم کارتی چدمبرم نے کہا کہ ان کے خلاف لگے تمام الزامات جھوٹے اور سیاسی انتقام ہیں ۔ کارتی نے سی بی آئی کی طرف سے دہلی لائے جانے کے دوران یہ بات کہی۔غور طلب ہے کہ سی بی آئی انہیں پوچھ گچھ کے لئے ممبئی لے کر گئی تھی، جہاں ایجنسی نے جانچ کا دائرہ بڑھاتے ہوئے کارتی اور این ایکس میڈیا کے ڈائریکٹرس پیٹر اور اندرانی کو ساتھ بٹھا کر پوچھ گچھ کی۔ واضح ہوکہ کارتی سے پوچھ گچھ کا یہ تیسرا دن ہے۔ سی بی آئی کارتی کو لے کر ممبئی کی بائے کلہ جیل پہنچی، جہاں اندرانی کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ ہوئی۔ اس کے بعد کارتی کو آرتھر روڈ جیل لے جایا گیا، جہاں پیٹر بند ہیں۔ یہ بھی قابل غور ہے کہ اندرانی نے سی بی آئی کو بیان دیا تھا کہ کارتی چدمبرم نے ایف آئی پی بی کلیئرنس کے قریب 6 کروڑ روپے ($ 1 ملین) کی مانگ کی تھی۔سی بی آئی نے بتایا کہ این ایکس کے سربراہ اندرانی اور پیٹر مکھرجی نے اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی سے دہلی کے ہوٹل’ حیات ‘میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات کا مقصدفارن سرمایہ کاری کے لئے ایف آئی پی بی اپروول مینج کروانا تھا۔ سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ کارتی نے اس کے لیے 10 ملین ڈالر کی مانگ کی تھی۔ معلوم ہو کہ یہ معاملہ 2007 کا ہے۔ اس وقت کارتی کے والد پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ہی کارتی کا کام آسان بنایا تھا۔ 


Share: